May ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں قدرتی یورینیم کی اسمگلنگ پر پاکستان کا اظہار تشویش

حکومت پاکستان نے ہندوستان میں اسمگل شدہ قدرتی یورینیم پکڑے جانے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں، ہندوستان میں اسمگل شدہ قدرتی یورینیم پکڑے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ، اس معاملے کی پوری جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ ایٹمی مواد کی سیفٹی تمام ملکوں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
سیاسی امور میں پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بھی ہندوستان میں اسمگل شدہ قدرتی یورینیم پکڑے جانے کے واقعے  پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ، ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی سے معاملے کی چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ ہفتے ریاست مہاراشٹر میں سات کلو قدرتی یورینیم پکڑی جانے کی خبر دی تھی۔
ہندوستان اور پاکستان جنوبی ایشیا میں ایک دوسرے کے روائتی حریف ہیں اور ان کے درمیان تعلقات میں اکثر کشیدگی پائی جاتی ہے۔
پاکستان اور ہندوستان دونوں ایٹمی ہتھیاروں کے مالک ہیں اور انہوں نے تاحال ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

ٹیگس