May ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی صدر کی جانب سے صیہونی جرائم کی مذمت

پاکستان کے صدر نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے نام اپنے خط میں پاکستان کے صدرعارف علوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے تمام تر اقدامات عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی حکومت قدس شریف کی آزادی اور فلسطینی کاز کی بھر پور حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین  کا حل چاہتا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے بادشاہ اور ترکی کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے اور بیت المقدس میں جاری جھڑپوں کی مذمت کی تھی۔

 

ٹیگس