May ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • انکل سرگم انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف فنکار اور مزاح نگار فاروق قیصر عرف انکل سرگم انتقال کرگئے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق معروف ٹی وی فنکار و مزاح نگار فاروق قیصرعرف انکل سرگم حرکت قلب بند ہونے سے پچھتر برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

فاروق قیصر نے سوگواروں میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

فاروق قیصر کالم نگار، ڈائریکٹر، کٹھ پتلی ساز، اسکرپٹ رائٹر اور صداکار بھی تھے جبکہ انہوں نے بہت سی مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔

انہیں اصل شہرت انیس سو چھہتر میں ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم سے ملی۔

انکل سرگم ایک کٹھ پتلی کردار ہے جسے انیس سو چھہتر میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے پاکستانی بچوں کے ٹی وی شو کلیاں میں پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا۔

فاروق قیصر نے اس کردار کو تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ آواز بھی اپنی ہی دی تھی۔ انھیں فنی خدمات کے اعتراف میں انیس سو ترانوے میں صدارتی ایوارڈ سے اور رواں سال میں یوم پاکستان پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

ٹیگس