May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • فلسطین میں صیہونی جرائم کی مذمت اور  فلسطینی کاز کی حمایت کے تناظر میں پاکستانی وزیر خارجہ ترکی پہنچے

پاکستان کے وزیرخارجہ نے صیہونی جرائم کی مذمت کے لئے عالمی برادری میں یکجہتی پیدا کرنے کے لئے اسلام آباد کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ، ترکی کا دورہ کیا ہے-

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی منگل کی صبح وزیراعظم عمران خان کے خاص حکم پر ترکی پہنچے ۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات اور غزہ پٹی کے تازہ ترین حالات کے بارے میں گفتگو کریں گے اور پھر سوڈان ، فلسطین اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فلسطین کاز کی حمایت پر تاکید کریں گے ۔

پاکستانی وزیرخارجہ نیویارک میں اپنے قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات اور پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت پر مبنی پاکستان کے واضح موقف کو بیان کریں گے-

ٹیگس