May ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے کارو بار متاثر

کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا سہارا لینے کے باوجود بندشوں کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب  سے  دنیا بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق کیئے گئے سروے کے مطابق کووڈ19 کی وبا، لاک ڈاؤنز اور صارفین کی قوت خرید بری طرح سے متاثر ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں کاروبار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خطے کے ممالک  کی نسبت پاکستان میں 28 فیصد کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بند ہونے کی بلند شرح رہی۔

پاکستان میں گزشتہ سال اکتوبر میں 23 فیصد مزید اضافہ ہوا جبکہ مئی میں 38 فیصد شرح سے اس کی تنزلی ہوئی۔ ہندوستان میں 32 فیصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بند ہوئے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 84 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 74 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 826 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔ اور اس ملک میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 552 ہو چکی ہے۔

ٹیگس