May ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے یومیہ متاثرین اور اموات میں اتار چڑھاؤ

پاکستان میں بھی کورونا کے یومیہ متاثرین اور اموات میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار چار سو پچپن نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد نو لاکھ سولہ ہزار دو سو انتالیس ہوگئی ۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید تہتر افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار چھے سو اسّی ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو ہزار ایک سو چھتس کورونا کے مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ چھتیس ہزارسات سو دو ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد اٹھاون ہزار آٹھ سو ستاون بتائی گئی ہے جن میں سے چار ہزار تراسی افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ٹیگس