Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔

پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے ایک ہزار سات سو اکہتر نئے مریضوں اور اکہتر اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق اس دوران تین ہزار تین سو ستانوے کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق اس ملک میں اب تک کورونا سے نو لاکھ بائیس ہزار آٹھ سو چوبیس افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے بیس ہزار آٹھ سو پچاس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور آٹھ لاکھ چوالیس ہزار چھے سو اڑتیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ستاون ہزار تین سو چھتیس ہے جن میں سے تین ہزار آٹھ سو بیالیس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ٹیگس