حکومت اقتصادی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے: بلاول بھٹو
Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لیے بھی پی ٹی آئی حکومت قرضہ لے رہی ہے، توانائی کی شرح نمو میں کمی کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آمدنی مسلسل کم اور منہگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعوی کیا، صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گزشتہ ایک سال میں چینی 21 فیصد منہگی ہوئی۔