Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے ۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار آٹھ سو ترانوے نئے مریضوں اور تراسی اموات کا اندراج کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار چار سو اکتس کورونا کے مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد نو لاکھ اٹھائیس ہزار پانچ سو اٹھاسی ہے جن میں سے آٹھ لاکھ چھپن ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور باون ہزار آٹھ سو انسٹھ کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا زور صوبہ پنجاب میں زیادہ ہے جہاں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ اکتالیس ہزار، تین سو نوے ہے ۔ کورونا سے سب سےزیادہ ہلاکتیں بھی پنجاب میں ریکارڈ کی گئی ہیں، جنکی تعداد دس ہزار ایک سو چوراسی ہو چکی ہے۔ پاکستان بھر میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد اکیس ہزار ایک سو پانچ بتائی گئی ہے۔

ٹیگس