Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے متاثرین اور اموات میں اضافہ

پاکستان میں کورونا سے متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے ایک ہزار ایک سو اٹھارہ افراد متاثر ہوئے اور ستتر افراد موت سے ہمکنار ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو ہزار دو سو چوالیس افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد نو لاکھ چھتیس ہزار ایک سو اکتیس ہے جن میں سے اکیس ہزار چار سو ترپن ہلاک اور آٹھ لاکھ انہتر ہزار چھے سو اکیانوے افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چوالیس ہزار نو سو ستاسی ہے جن میں سے تین ہزار چوبیس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ٹیگس