Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے معاملات میں کمی

پاکستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مختلف علاقوں میں کورونا کے ایک ہزار تین سو تین نئے مریضوں اور سینتالیس اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار آٹھ سو چوہتر کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد نو لاکھ اڑتیس ہزار سات سو سینتیس بتائی گئی ہے جن میں سے اکیس ہزار پانچ سو چھہتر افراد دم توڑ چکے ہیں، تینتالیس ہزار چھے سو اٹھارہ زیر علاج ہیں اور آٹھ لاکھ تہتر ہزار پانچ سو تینتالیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ٹیگس