Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • کراچی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن، پولیس اور عوام کے درمیان تصادم

کراچی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور عوام کے درمیان تصادم میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپریم کورٹ کے حکم پر الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب میں غیر قانونی قبضے اور تجاوازت کے خلا ف آپریشن کے دوران پولیس اور وہاں جمع لوگوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔
رپورٹوں کے مطابق پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی اور عوام نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

اس تصادم میں زخمی ہونے والوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔
بتایا گیا ہے عوام اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی اور آپریشن کو جاری رکھا گیا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس