Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں 5 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے دیگر اداروں کے ساتھ ملکر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا جبکہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے بر وقت ناکام بنا دیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ سکیورٹی حکام نے ابھی تک دہشتگردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

ٹیگس