Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں یوم استحصال کشمیر

جمعرات کو پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر پورے ملک میں خاص ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پورے ملک میں پانچ اگست، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے دن کی مناسبت سے پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

اسی مناسبت سے اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے سے بھی ایک ریلی نکالی گئی جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری، وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس ریلی سے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری، وزیر داخلہ شیخ رشید نے خطاب کیا۔

یوم استحصال کشمیر کے زیر عنوان اسی قسم کی ریلیاں، کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور سمیت پورے پاکستان میں نکالی گئیں جن کے شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور ان کے حقوق کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر کشمیری عوام سے یک جہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے دوران پورے ملک میں ایک منٹ کے لئے ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

ٹیگس