پاکستان میں کورونا کا قہر، ایک دن میں 95 جاں بحق
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے آج ہفتہ کے دن اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 720 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 95 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے تاہم مزید 4 ہزار 780 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 24 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 797 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 79 ہزار 837 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔