Aug ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کابل پر طاقت کے ذریعے قبضے کو قبول نہیں کرے گا، معید یوسف

پاکستانی وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کابل پر طاقت کے ذریعے قبضے کو قبول نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ ان کا ملک افغان مسئلے کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور دارالحکومت کابل پر طاقت کے ذریعے قبضے کو قبول نہیں کرے گا۔

پاکستان کے مشیر قومی سلامتی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افغان حکومت اور طالبان کو سمجھوتہ اور صلح کر لینا چاہیے کیونکہ پاکستان مزید افغان پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔ معید یوسف نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پینتیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

پاکستان کے مشیر قومی سلامتی نے فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ کے ہمراہ واشنگٹن کا دورہ کیا ہے جو اب اپنے اختتام کو پہنچا ہے اور انہوں نے یہ بیان اپنے دورہ امریکہ میں دیا ہے۔

ٹیگس