Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں کان کنوں کی ٹارگٹ کلنگ

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے 70 کلو میٹر دور مرور کول فیلڈ ایریا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق رات گئے مسلح افراد علاقے میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 کان کن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس گولیوں سے چھلنی تین لاشیں لائی گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تین میں سے دو مقتولین کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے جبکہ تیسرا کوئٹہ کا رہائشی تھا۔

حملہ آور کان کنوں کو قتل کرنے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے جبکہ قریبی چیک پوسٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو واقعے کی اطلاع دیر سے ملی کیونکہ پہاڑی علاقے میں موبائل فون سروس دستیاب نہیں ہے۔

ٹیگس