Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • کراچی فیکٹر میں آگ لگ گئی،پندرہ ہلاک

کراچی میں ایک فیکٹری میں آگ لگ جانے سے کم سے کم پندرہ افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ضلع کورنگی کے مہران ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں آگ لگ جانے سے کم سے کم پندرہ افرادہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فیکٹری سے نکلنے کا کوئی ہنگامی دروازہ نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد تقریبا پچیس افراد اندر پھنس گئے تھے۔
علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں سوٹ کیس اور دیگر سامان بنایا جاتا تھا ۔

ریسکیو کے عملے نے فیکٹری کی کھڑکیاں توڑ کے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آخری اطلاع ملنےتک پندرہ لاشیں اسپتال پہنچائی جاچکی تھیں ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر بیس سے پچیس افراد موجود تھے جن میں سے کسی کے بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران چند فائر فائٹرس کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آگ فیکٹری میں موجود کیمیائی مواد کے ایک ڈرم میں لگی اور پھر بہت تیزی کے ساتھ اس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس