Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کا قہر، مزید 120 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا نے مزید 120 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

 ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4191 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 535 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 107 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 596 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 29 ہزار 930 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جاسکتا ہے۔

ٹیگس