Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیر خارجہ اور پاکستان کے آرمی چیف کی ملاقات

برطانوی وزیر خارجہ اور پاکستان کے آرمی چیف نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے دورے پر آئے، برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب نے سنیچر کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے آرمی چیف نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاع، فوجی تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے راستوں کی تلاش جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں، افغانستان سے بیرونی افواج کے انخلا کے آپریشن اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے تعاون کو قابل تعریف بتایا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کے عزم پر زور دیا۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب، جمعرات کو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

ٹیگس