پاکستان میں کورونا کی جوتھی لہر میں تیزی، شہروں میں آمدو رفت پر روک
Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا وائرس کووڈ-19 کو قابو کرنے سے متعلق پابندیاں پھر سے عائد ہو گئی ہیں۔
اسلام آباد سے ہمارے نامہ نگارے کے مطابق،عوام کی طرف سے لاپرواہی اور اس ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیس کے مدنظر، پاکستان میں کورونا کو قابو کرنے کے لئے تشکیل کمیٹی نے ملک میں کورونا سے متعلق نئے پروٹوکول لاگو کئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان نے کووڈ-19 سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ کوارنٹین لگا کر، دارالحکومت اسلام آباد سمیت 24 شہروں کے درمیان آمد و رفت پر روک لگا دی ہے۔
نئی پابندیوں کے علاوہ سبھی تعلیمی ادارے آج سے ایک ہفتہ مزید بند رہیں گے۔
قابل غور ہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی آ گئی ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگ اسکی چپیٹ میں آ رہے ہیں۔