Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسافر پروازوں کا سلسلہ بحال

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کی پہلی پرواز کابل ایرپورٹ پہنچی ہے.

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پی آئے کی پرواز پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے کابل ایرپورٹ پہنچی جبکہ فلائٹ میں صرف دس مسافر موجود تھے۔

پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ پروازوں کا سلسلہ اب منظم طور پر جاری رہے گا۔

دوسری جانب کابل ایرپورٹ کی خاتون ملازمین بھی کام پر پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ افغانستان کے اقتدار پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ایرپورٹ پر کام کرنے والی خواتین نے کام پر آنا بند کر دیا تھا۔

طالبان نے سیکورٹی کے مسائل کی بنا پر عورتوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اسی بنا پر کابل ایرپورٹ کی اسّی خاتون ملازمین میں سے صرف چودہ خواتین کام پر واپس لوٹی ہیں۔

ٹیگس