عمران خان کو ایران سعودی عرب کے درمیان بہتر مفاہمت کی امید
Sep ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم نے تہران ریاض کشیدگی میں کمی کو خطے اور دنیا کے لیے سودمند قرار دیا ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن، پی ٹی وی کے مطابق رشیا ٹوڈے عربی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب پاکستان کے قریب ترین دوست ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تمام ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان بہترین مفاہمت کے خواہاں ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم نے افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وسیع البنیاد حکومت افغانستان کےعوام کے لیے فلاح و بہبود اور امن واستحکام کا تحفہ لاسکتی ہے۔