طالبان پر اعتماد اور اطمینان کا اعلان
پاکستانی فوج کے ترجمان نے طالبان کی سیکورٹی یقین دہانیوں کو اطمینان بخش بتایا ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج طالبان سے رابطے میں ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ طالبان نے یقین دلایا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم یا گروہ کو پاکستان کے خلاف کسی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی فوج کے پاس طالبان پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اسی لئے ہم ان سے قومی مفاد کے تحفظ کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں۔
پاکستانی فوج کے ترجمان نے یہ بیان ایسے عالم میں دیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP)، پاکستان کی تشویش کا باعث ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ۔