Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں غنی حکومت کے نمائندے کی تقریر پر پاکستان کا احتجاج

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسبلی سے افغانستان کی سابق اشرف غنی حکومت کے نمائندے کے خطاب پر اپنے ملک کی مخالفت کا اظہار کیا۔

شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سابق حکومت کے نمائندے کی تقریر کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلان کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی نشست وقتی طور پر خالی رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت نے اپنے ایک مراسلے میں اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ طالبان کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مدعو کیا جائے۔

طالبان حکوت نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنے مستقل نمائندے کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔ اس مراسلے میں طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اشرف غنی کے نمائندے کو برطرف کر کے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیگس