جنوبی وزیرستان میں 4 کمانڈروں سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 اہم کمانڈروں سمیت 10 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اور مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا، دہشتگردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کرنے کے دوران فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں 4 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔
فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی کمیں گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا اور یہ ہلاک دہشت گرد معصو م شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔