Oct ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 5 سیکیورٹی اہلکارجاں بحق، کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ ہوا: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگردی کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پیش آیا جس میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار اور ایک لیوی سب انسپکٹر جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ واقعے کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

در ایں اثناء پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج منظم اور تجربہ کار ہے 40 دنوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ ہوا تاہم ہم اس سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کو امریکی ڈرون حملو ں سے ہونیوالے نقصان کا رد عمل برداشت کرنا پڑا، کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں سے پریشان نہیں ہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپوں سے امن کیلئے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کو غیرمسلح کرنے کیلئے مذاکر ات ہوسکتے ہیں ۔

ٹیگس