پاک افغان سرحد اسپین بولدک دوسرے روز بھی نہ کھل سکی
Oct ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
افغانستان اور پاکستان کے درمیان قائم اہم ترین سرحدی گزرگارہ اسپین بولدک آج دوسرے روز بھی بند رہی۔
کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق طالبان حکومت نے منگل کے روز بعض وجوہات کی بنا پر باب دوستی کو بند کر دیا تھا۔
افغان ذرائع نے، پاکستانی اہلکاروں پر افغان شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کی عبوری حکومت کے عہدیداروں نے پاکستان کے سرحدی حکام سے رفت و آمد کے طریقہ کار پر اعتراض بھی کیا تھا، جس کے بعد گورنر قندھار نے سرحد بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
باب دوستی بند ہونے کے باعث پاک افغان سرحد کے دونوں جانب مال بردار ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔