پاکستان میں ڈینگو کی صورت حال تشویشناک، اکیلے اسلام آباد میں کیس کی تعداد چونکانے والی
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی۔
پاکستان میں ابھی کورونا کی نئی لہر سے پوری طرح نجات نہیں ملی تھی کہ ڈینگو بخار نے بھی ملک کے بہت سے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگو بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 1030 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں ڈینگو کے علاج کا علیحدہ شعبہ قائم کیا گیا ہے۔
اسپتال کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولی کلینک اسپتال میں ڈینگو کے بد حال مریضوں کے لئے45 مخصوص بیڈ بنائے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ڈینگو بخار میں مبتلاف افراد کے لئے مخصوص پینتالیس میں سے تیس بیڈ بڑوں کے لئے اور پندرہ بچوں کے لئے ہیں۔
اسلام آباد پولی کلینک اسپتال کے ڈینگو شعبے کے انچارچ ڈاکٹر جبار بھٹو نے ڈینگو کے بحرانی شکل اختیار کرجانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے 29 اموات اور 955 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔