کوئٹہ میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق
Oct ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور سترہ دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور سترہ دیگر زخمی ہوگئے -
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ یونیورسٹی کے گیٹ پر ڈیوٹی پر مامور پولیس کی گاڑی کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا - دھماکہ اس وقت ہوا جب یونیورسٹی کے طلبا احتجاجی دھرنے پر بیٹھے تھے اور پولیس