Oct ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • عالمی برادری افغانستان میں انسانی المیے کو روکے: وزیر خارجہ پاکستان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان عوام کی اقتصادی صورت حال کے پیش نظر اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہونے کو روکے اور اس ملک کے اثاثے آزاد کرے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں منعقدہ افغانستان کے پڑوسی ملکوں کے دوسرے اجلاس میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان عوام کی اقتصادی صورت حال کے پیش نظر اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہونے کو روکے اور اس ملک کے اثاثے آزاد کرے۔

انھوں نے کہا کہ بیرون ملک افغانستان کے منجمد کئے جانے والے اثاثے فوری طور پر آزاد کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس ملک کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنائے جانے میں مدد مل سکے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران افغانسان میں اہم تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور پندرہ اگست کو افغانستان میں خونریزی کے بغیر اقتدار کی منتقلی انجام پائی ہے اور طالبان اقتدار میں آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے پڑوسی ملکوں کا پہلا اجلاس ستمبر می منعقد ہوا تھا اور تہران اجلاس، اسی کا آگے بڑھتا ہوا سلسلہ ہے تاکہ افغانستان کے پڑوسی ملکوں میں ہم آہنگی کے ذریعے اس ملک کے لئے پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور تہران اجلاس کے نتائج سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور افغانستان میں اب استحکام کی برقراری میں پہلا قدم اٹھا لیا جائے گا۔

ٹیگس