Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • تحریک لبیک پاکستان کا احتجاجی مارچ جاری

تحریک لبیک پاکستان کا احتجاجی مارچ گوجرانوالا پہنچ گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے مارچ میں شریک ہزاروں افراد کامونکی سے نکل کے گوجرانوالہ پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق جی ٹی روڈ پر تحریک لبیک پاکستان کے تقریبا چار ہزار کارکن، بڑے ٹرکوں اور بسوں میں کھانے پینے کی ضروری اشیا کے ساتھ سفر کر رہے ہیں جن کے تحفظ کے لئے لٹھ بند افراد کا انتظام کیا گیا ہے جو ان کے ساتھ چل رہے ہیں۔

ٹی ایل پی کی ریلی اور مارچ کے پیش نظر جی ٹی روڈ پر موجود سبھی تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی حکام ٹی ایل پی مارچ کو گونجرانوالہ کے بجائے وزیر آباد چناب علاقے میں روکنا چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے وزیر آباد کی سرحد پر دریائے چناب کے نزدیک پوزیشن سنبھال لی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی شاہراہیں پوری طرح سیل کردی گئی ہیں۔راولپنڈی میں مری روڈ کو بھی دونوں طرف کے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔اسی کے ساتھ سکستھ روڈ، چاندنی چوک، لیاقت باغ، مری چوک اور کمیٹی چوک پر مزید کنٹینر لگادیئے گئے ہیں ۔

ٹیگس