Oct ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے

پاکستان وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ایک  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ٹی ایل پی کے تانے بانے دہشتگردی سے ملتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔

یہ منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جمعرات کی شام ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔

اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ دوہزار سولہ سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی، ماضی میں بھی ٹی ایل پی کے پُرتشدد احتجاجی جلسوں اور ریلیوں میں سکیورٹی اہلکار اور بے گناہ راہگیر مارے گئےتھے اور ملک کے مختلف حصوں میں شرانگیزی کے واقعات پیش آئے۔

پاکستان کے بعض صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کو ایسٹیبلیشمنٹ نے مخصوص سیاسی مقاصد کے لیے منظم کیا تھا۔

ٹیگس