لاہور اور اسلام آباد میں حالات کشیدہ، پولیس کی فائرنگ میں متعدد ہلاکتیں، انٹرنیٹ بدستور منقطع
Oct ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
لبیک تحریک کے حامیوں کے مظاہروں کے بعد لاہور اور اسلام آباد میں حالات بدستور کشیدہ بتائے جارہے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت میں دوسرے روز بھی انٹرنیٹ منقطع ہے، جب کہ مظاہرین نے پولیس کی فائرنگ میں اپنے متعدد حامیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
لاہور اور اسلام آباد میں سیکورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دونوں شہروں کے درمیان ہائی وے بدستور کشیدہ ہے اور لبیک موومنٹ گروپ نے پاکستانی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کی جانب اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین ان مظاہروں کو فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا نام دیتے ہیں، تاہم پاکستانی حکومت مظاہرین کو بدامنی، لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کا ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔