Oct ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • تحریک لبیک پاکستان کا لاہور سے اسلام آباد جانے والا مارچ وزیرآباد پہنچا

تحریک لبیک پاکستان کا لاہور سے اسلام آباد جانے والا مارچ وزیرآباد پہنچ گیا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے احتجاجی مارچ کے شرکا گوجرانوالا سے روانہ ہوکے وزیر آباد پہنچ گئے ہیں۔

لاہور سے گوجرانوالا ہوتا ہوا اسلام آباد کے لئے روانہ ہونے والا یہ مارچ، ایسی حالت میں وزیر آباد پہنچا ہے کہ شہر کی دوسری طرف دریائے چناب پر مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے اطراف میں خندقیں بھی کھود دی گئی ہیں۔

وزیر آباد سے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ جانے والے راستے بھی، رکاوٹیں لگا کر بند کردیے گئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے احتجاجی مارچ کے شرکا ایسی حالت میں اسلام آباد جانے پر بضد ہیں کہ جمعے کی شام وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں قومی سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو قانون کی عمل داری میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سیکورٹی اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حکومت، ٹی ایل پی سے آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مذاکرات کرے گی اور کسی بھی غیر آئینی اور بلاجواز مطالبے کو تسلیم نہیں کرے گی۔ اسی کے ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے علمائے کرام کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ مدعو کئے جانے والوں میں بریلوی فکر کے علما بھی شامل ہیں۔

ٹیگس