Nov ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں مزید آٹھ روپے کا اضافہ

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید آٹھ روپے سے زائد فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔

پاکستان میں پیٹرولیم ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن رات ڈیڑھ بجے کے قریب فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیئم ایندھنوں کی قیمتوں میں نئےاضافے کے بعد پیٹرول ایک سو پنتالس روپے بیاسی پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی آٹھ روپے چودہ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت چھے روپے ستائس پیسے فی لیٹر کے اضافے ساتھ ایک سو سولہ روپے ترپن پیسے کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں سولہ اکتوبر کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بارہ روپے چوالیس پیسے، پیٹرول کی قیمت میں دس روپے انچاس پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے پچانوے پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کی قیمت میں بھی اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق لاہور، کراچی، پشاور اور راولپنڈی سمیت پاکستان کے اکثر شہروں میں چینی ایک سو ساٹھ روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ٹیگس