Nov ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں حزب اختلاف کے اتحاد پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا فیصلہ

پاکستان میں حزب اختلاف کے اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔

سنیچر کو جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس ہوا۔

مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف، صدر میاں شہباز شریف، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، شاہ اویس نورانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں ملک کے سیاسی اور اقتصادی حالات کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی حکومت سے پیٹرولیئم ایندھنوں کی قیمتوں اور بجلی کے نرخ میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس اجلاس میں پی ڈی ایم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی واپسی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگس