Nov ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 4 دہشتگرد گرفتار

پولیس نے شیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کراچی فدا حسین جانوری کے مطابق پولیس نے شیر شاہ میں واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں می کالعدم لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشتگرد گروہ ملوث ہیں۔ 

ٹیگس