Nov ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • کراچی، کوآپریٹیو مارکیٹ کے تاجروں کا حکومت کو انتباہ

کراچی میں کوآپریٹیو مارکیٹ کے تاجروں نے آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے حکومت کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں واقع کوآپریٹیو مارکیٹ میں آگ لگنے سے چھے سو سے زائد دکانیں جل کے راکھ ہوگئیں اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔آگ سے جلنے والی دکانوں کے مالکین کا کہنا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں لگی ہے۔ کراچی کوآپریٹیو مارکیٹ میں لگنے والی آگ کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

سندھ حکومت کی جانب سے آگ کی وجوہات اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس دوران کراچی آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں آگ لگ جانے سے کم سے کم چھے افراد زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے کے نتیجے میں چھے افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق آتشزدگی کے باعث دو گاڑیاں بھی جل گئیں۔

ٹیگس