Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • کراچی میں ایک اور مشہور مارکیٹ میں آتشزدگی

کراچی میں ایک اور مشہور مارکیٹ، وکٹوریہ مارکیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں چار گودام اور پینتالیس دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراچی میں یہ ایک ہفتے میں آتشزدگی کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔اس سے قبل کوآپریٹیو مارکیٹ میں چودہ نومبر کو لگنے والی آگ سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔

وکٹوریہ مارکیٹ کی پانچویں منزل پر آگ صبح ساڑھے گیارہ بجے لگی جس پر کئی گھنٹے بعد قابو پایا جاسکا۔ رپورٹ کے مطابق کئی منزلہ شاپنگ سنٹر کی بالائی منزل تقریباً پوری طرح آگ سے تباہ ہوگئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ٹیگس