Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں نجی کارخانے کے سری لنکن مینیجر کا قتل

پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے پر ایک نجی کارخانے کے سری لنکن مینیجر کو قتل کر دیا۔

اس واقعے کے بعد ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے حملے کے دوران ایک نجی کارخانے کا سری لنکن ایکسپورٹ مینیجر، پریانتھ کمارا بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق مشتعل ہجوم نے قتل کرنے کے بعد مقتول کی لاش کو سڑک پر گھسیٹا، بعد ازاں اس کو نذر آتش کردیا۔ بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول کو زندہ زندہ نذر آتش کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے دعوی کیا ہے کہ کارخانے کے سری لنکن مینیجر نے ملازمین کے مذہبی جذبات مجروح کئے تھے جس پر مشتعل ہوکے ملازمین کے ہجوم نے اس پر حملہ کر دیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے اس سلسلے میں صوبے کے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اس طرح قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

 

ٹیگس