Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دوسرے ملکوں سے کم مہنگائی: عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوسرے ملکوں سے کم مہنگائی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں دعوی کیا کہ انھوں نے اپنی حکومت کے دوران غربت کو تیزی سے کم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب بھی پاکستان میں دوسرے ملکوں سے کم مہنگائی ہے۔

عمران خان نے کہا انھوں نے کبھی نہیں کہا کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے لیکن ان کا نصب العین پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انھوں نے جب سیاست شروع کی اور پارٹی بنائی تو ان کا مقصد پاکستان کو ریاست مدینہ یعنی فلاحی ریاست بنانا تھا ۔انھوں نے ملک کی موجودہ معاشی مشکلات کی ذمہ دار ماضی کی حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا آدھا پیسہ ان قرضوں کے سود میں چلاجاتا ہے جو ماضی کی حکومتوں نے لئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اب صحیح راستے پر چل پڑا ہے اور ملک کی برآمدات بڑھیں گی تو آمدنی بھی بڑھے گی ۔

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے ایسی حالت میں یہ دعوی کیا ہے کہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں اور ملکی کرنسی کی قدر میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔

ٹیگس