Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ڈھاکہ ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کردیا

پاکستان نے ڈھاکہ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کردیا ہے۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان کو بنگلہ دیش کی اننگ کا خاتمہ کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگی اور میزبان ٹیم  دو سو پانچ کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان نے یہ میچ آٹھ رن جیت کر، دو میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

 بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف ستاسی رن کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو رن بنانے کے بعد اننگ ڈکلیر کردی تھی۔ 

اس فتح میں پاکستان کے ساجد خان نے  اہم کردار ادا کیا جنہوں نے پہلی اننگ میں اپنی تباہ کن بولنگ کی بدولت صرف بیالیس رن دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ساجد خان کو مین آف دی میچ اور عابد علی کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

ٹیگس