او آئی سی ہنگامی اجلاس سے عمران خان کا خطاب
Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
عمران خان نے افغانستان میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ رونما ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔
افغانستان کے بارے میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے آرہی ہے اور یہ ایک المیہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے مہاجرین کا مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ان کا طالبان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے، وہ شرائط پر عملدرآمد کے لئے تیار ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اگر دنیا نے افغانستان کے تعلق سے فوری ضروری اقدام نہ کیا تو افغانستان میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔