Dec ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • سرحدی اختلافات کے حل کے بارے میں پاکستان اور طالبان کے درمیان سمجھوتہ

پاکستان اور طالبان نے سرحد پر باڑ لگانے کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے

پاکستان کے ایک اعلی عہدیدار نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اعلی سطح پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ مستقبل میں باڑ لگانے سےمتعلق مسائل سے باہمی اتفاق رائے نمٹنا جائے گا البتہ مذکورہ عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں جانب سے کس سطح پر بات چیت ہوئی ہے تاہم یہ بات کہی جارہی ہے کہ دونوں جانب سے وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بات چیت میں حصہ لیا۔ پاکستانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور طالبان کے درمیان اس بات پر بھی مفاہمت ہوگئی ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے سے گریز کیا جائے گا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طالبان کے وزیر دفاع ملایعقوب نے بدھ کو علاقے کا دورہ کیا اور کشیدگی کو ختم کرنے میں مدد دی۔

سرحد پر کشیدگی کا یہ واقعہ افغانستان سے متلعق اسلام آباد میں او آئی سی کے اجلاس  کے موقع پر پیش آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ طالبان نے سرحد پر لگے خاردار تاروں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور وہ چیک پوسٹوں پر تعینات پاکستانی سیکورٹی فورسز کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک رہے ہیں۔

ٹیگس