Dec ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • طالبان نے باڑھ لگانے کے بارے میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی خبر کو مسترد کردیا

طالبان کی عبوری حکومت نے ڈیورنڈ لائن پر حصارکشی مکمل کرنے کے بارے میں پاکستان و افغانستان کے درمیان سمجھوتے کے متعلق پاکستانی وزیرداخلہ کے بیان کو مسترد کردیا۔

افغان آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے کہا کہ سرحدوں پر باڑ لگانے کا سلسلہ جاری رکھنے کے بارے میں اسلام آباد کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اتوار کو کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ حصارکشی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور یہ پروجیکٹ طالبان کی عبوری حکومت کے تعاون سے جاری رہے گا۔

یہ بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ ابھی حال ہی میں پاکستان کے بارڈر سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان فورسس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔ چند روز قبل صوبہ کنر کے مقامی ذرائع نے کہا تھا کہ پاکستانی فوج نے اس صوبے کے کچھ علاقوں پر راکٹ حملے کئے تھے۔

اگرچہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم علاقے کے باشندوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ٹیگس