Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • پہلی آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین ترکی پہنچ گئی

تہران کے ذریعے استنبول اور اسلام آباد کے درمیان ایک دہائی بعد چلنے والی ٹرین لاہور، تفتان، اور زاہدان سے ہوتی ہوئی انقرہ پہنچ گئی۔

علاقائی تعاون کی تنظیم ای سی او کے تحت چلائی جانے والی آئی ٹی آئی گڈز ٹرین اکیس دسمبر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھی۔
آئی ٹی آئی گڈز ٹرین کو ایران سے ہوکر، سترہ روز میں اپنی منزل پر پہنچنا تھا لیکن یہ مقررہ مدت سے چار روز پہلے ہی انقرہ پہنچ گئی۔
اطلاعات ہیں کہ پاکستان سے روانہ ہونے والی دوسری آئی ٹی آئی گڈز ٹرین بھی ایران پہنچ گئی ہے جسے عنقریب، ترکی کے لیے روانہ کردیا جائے گا۔ جبکہ ایسی تیسری ٹرین بھی اسلام آباد سے زاہدان روانگی کے لیے تیار ہے۔
 

ٹیگس