Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا حصہ بننے سے سابق پاکستانی صدر کا انکار

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت سے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کی حکومت کی پر سخت تنقید کی ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت بقول ان کے نامعقول ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے دن سے چاہتے ہیں کہ یہ نا معقول حکومت چلی جائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔
پاکستان کے سابق صدر نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ ان لوگوں سے حکومت نہیں چلائی جائے گی ۔
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے اسی کے ساتھ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی دوبارہ شمولیت کے امکان کو مسترد کردیا۔ انھوں نے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے بارے میں کہا کہ مولانا پہلے بھی لانگ مارچ کرتے رہے ہیں۔

 

ٹیگس