Jul ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • مولانا فضل الرحمٰن (فائل فوٹو)
    مولانا فضل الرحمٰن (فائل فوٹو)

مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کے تحلیل ہو جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی  ڈی ایم) کے سربراہ اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے سینیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دبئی میٹنگ کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دبئی مذاکرات اچانک نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے ہوئے اس لیے سب کو اعتماد میں لیا جانا چاہیئے تھا۔

پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک تھی جس کی اب ضرورت باقی نہیں رہی۔

آئندہ الیکشن  کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ  جے یو آئی (ف) کا خیال تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں مرکز،  سندھ اور بلوچستان میں نگران حکومتیں قائم ہوجائیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کو گالی بھی دیتے ہیں اور اس سے یاری بھی گانٹھی جا رہی ہے،  عجیب بات ہے کہ وہ عالمی برادری جو قران پاک کی توہین کرتی ہے وہی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت بھی کرتی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران کان پر امریکی پٹھو ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ جعلی کاغذ لہرا کر مظلوم بننے کی اداکاری  کرتے رہے، امید ہے کہ قوم عام انتخابات میں اس فتنے سے ملک کو محفوظ رکھے گی۔

ٹیگس