Jan ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان، 74 سال قبل بچھڑنے والے دو بھائیوں کی ملاقات

پاکستان میں سکھوں کے مذہبی شہر کرتار پور میں 74 سال قبل بچھڑنے والے دو بھائیوں کی ملاقات کے جذباتی منظر نے وہاں موجود لوگوں کی نگاہوں کو بھی نم کر دیا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق 74 سال قبل ، تقسیم ہند کے موقع پر ایک دوسرے سے بچھڑ جانے والے دو بھائیوں میں سے ایک صدیق، پاکستان کے علاقے فیصل آباد میں آکر رہائش پذیر ہوئے جبکہ دوسرے بھائی حبیب ہندوستان کی ریاست پنجاب کے علاقے پھلے والا میں ہی رہ گئے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بھائی کے آنے کی خبر سننے کے بعد صدیق فیصل آباد سے کرتار پور پہنچے تھے۔ پاکستانی شہری صدیق نے دور سے آتے ہوئے اپنے بھائی حبیب کو پہچان لیا۔

74 سال بعد دونوں بھائی ایک دوسرے سے ملے تو کافی دیر تک ایک دوسرے کے گلے لگ کے روتے رہے ۔سات دہائیوں کے بچھڑے ہوئے دونوں بھائیوں کی جذباتی ملاقات نے دیکھنے والوں کو بھی جذباتی کر دیا۔

ٹیگس